Exness کے اب تک کے تنگ ترین امریکی انڈیکسز سپریڈز کے ساتھ اپنی تجارتی استعداد میں اضافہ کریں
Paul Reid کے لحاظ سے

تنگ سپریڈز کا ذکر ہر تجربہ کار ٹریڈرز کی زبان پر ہوتا ہے اور سبھی مالی اداروں کا مشن ایک ایسا توازن تلاش کرنا ہے جو ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کو مسابقتی برتری فراہم کرے۔ اسٹور کی قیمتوں کی طرح، سپریڈز ہر کمپنی میں مختلف ہوتے ہیں تاہم ان کی اہمیت کو معمولی ہرگز نہیں سمجھنا چاہیے۔ سپریڈ جتنا کم ہوگا، تجارتی لاگت اتنی ہی کم ہوگی… اور جب تجارتی لاگتیں کم ہوتی ہیں تو نقصانات گھٹ جاتے ہیں اور ممکنہ منافع میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ ایک سادہ سا سبب اور اثر (کاز اینڈ ایفیکٹ) کا تعلق ہے جس کے بارے میں پیشہ ور ٹریڈرز بخوبی جانتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ ٹریڈرز کیلئے کیا اہم ہے، کیونکہ ہم ان کی آراء سنتے ہیں۔ جب 2008 میں Exness کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو کمپنی کے بانیوں کا ایک اہم ویژن تھا۔ ٹیکنالوجیکل ترقی کو تحریک دیں، معمول سے ہٹ کر سوچیں اور دنیا کے کسی بھی اور بروکر سے بہتر تجارتی حالات، ٹولز اور خصوصیات فراہم کریں۔ اب ہمیں 17 سال ہو چکے ہیں اور اس دوران ہم نے خوب ترقی کی ہے لیکن ہم اب بھی اپنے ٹریڈرز کو بہترین ممکنہ تجارتی تجربہ فراہم کرنے کے حوالے سے پُرعزم ہیں اور امریکی انڈیکسز کے سپریڈز سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے پیچھے یہی وجہ ہے۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے بڑے انڈیکسز، بشمول Dow Jones Industrial Average (US30)، S&P 500 (US500) اور NASDAQ-100 (USTEC) پر کم سپریڈز آفر کر کے امریکی انڈیکسز کی ٹریڈنگ کو آپ کیلئے اور بھی بہتر بنا دیا ہے۔
اب آپ ان ٹاپ انڈیکسز کو ٹریڈ کرنے پر %67 سپریڈز کی بچت کریں گے، یہ ایک بہت بڑی تخفیف ہے جو براہ راست آپ کی کارکردگی اور جیب کو متاثر کرے گی، آپ کی لاگتوں کو گھٹائے گی اور فائدہ مندی کے تناسب کو بہتر بنائے گی۔
بلاشبہ، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور لیکویڈیٹی، نیوز ریلیزز، معاشی ایونٹس، مارکیٹس کھلنے یا بند ہونے کے وقت اور ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس کی قسم جیسے فیکٹرز کے لحاظ سے سپریڈز اوپر نیچے اور وسیع ہو سکتے ہیں تاہم بنیادی سپریڈز کو کم کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کو بہتر تناسب اور تجارتی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ہم انڈسٹری کے معیارات پر پورا اترنے کی کوشش نہیں کر رہے، ہم نئے معیارات قائم کر رہے ہیں۔ آپ جب بھی Exness کے ساتھ ان بڑے انڈیکسز کو ٹریڈ کریں گے، آپ دراصل اپنے فائدے کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ منفرد حالات کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہوں گے۔
ہم ان چیلنجز کو سمجھتے ہیں جن کا سامنا سبھی ٹریڈرز کرتے ہیں اور ہم ان پر قابو پانے میں مدد کرنے کیلئے آپ کو ٹولز اور تجارتی حالات فراہم کرنے کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔ جب آپ Exness کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں تو آپ ایک ایسا بروکر منتخب کرتے ہیں جو آپ کی کامیابی کیلئے بہت زیادہ پُرعزم ہے اور یہ عزم ہمارے بے مثال سپریڈز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ Exness کے ساتھ، آپ صرف ٹریڈنگ نہیں کر رہے ہوتے، آپ لامحدود امکانات والا مستقبل بنا رہے ہوتے ہیں۔
*سپریڈ میں کمی سے مراد 5 اکتوبر، 2024 سے Pro اکاؤنٹس پر سپریڈز ہیں۔
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
مصنف:

Paul Reid
پال ریڈ (Paul Reid) ایک مالیاتی صحافی ہیں جو چھپے ہوئے بنیادی کنکشنز کو سامنے لانے میں وقف ہیں جس سے تاجروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنییوں میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کی پال کی جبلت ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالیاتی مارکیٹس کی پیروی کرنے کے بعد اچھی طرح مسلمہ ہے۔