فاریکس کیا ہے اور CFDs کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ کیا ہے

Katerina Parpa
ٹریڈنگ جرنلسٹ
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔
شیئر کریں
اس گائیڈ میں:
- فاریکس کی بنیادی باتوں کو سمجھنا
- آپریٹ کرنے کے اوقات: فاریکس مارکیٹ کے اوقات اور فاریکس کیلینڈر
- فاریکس مارکیٹ پلیس اور قیمتوں کو کون سے عوامل متاثر کرتے ہیں؟
- فاریکس ٹریڈنگ کا طریقہ کار کیا ہے
- CFD فاریکس ٹریڈنگ کی میکانیات
- CFD فاریکس تجارتی حکمت عملیاں اور مشق
- فاریکس CFDs کی ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
- فاریکس CFD ٹریڈنگ کے ساتھ آغاز کرنا
فاریکس ٹریڈنگ کیا ہے؟ یہ سوال کرنسی مارکیٹ ٹریڈنگ کی وسیع دنیا کے دروازے کھولتا ہے جہاں ٹریڈرز منافع کمانے کی غرض سے مختلف کرنسیوں کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ فاریکس ٹریڈنگ عالمی سطح پر آپریٹ کرتی ہے، اس میں انفرادی ٹریڈرز سے لے کر انتہائی بڑے اداروں تک سب کے شرکاء کی متنوع کمیونٹی شامل ہے جو مارکیٹ کی اہمیت اور زیادہ لیکویڈیٹی میں تعاون کرتے ہیں۔ جو افراد یہ سوچ رہے ہیں کہ فاریکس ٹریڈنگ کس طرح کام کرتی ہے، ان' کیلئے CFDs یا فرق کے معاہدوں کی ٹریڈنگ کے نظریے کو سمجھنا لازمی ہے۔ ٹریڈنگ کی یہ مقبول صورت ٹریڈرز کو بنیادی اثاثوں کی ملکیت رکھے بغیر قیمت کی حرکات پر قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتی ہے جو متحرک فاریکس مارکیٹ پلیس میں مواقع اور خطرات دونوں آفر کرتی ہے۔ اس گائیڈ میں، ہم فاریکس کی پیچیدگیوں پر بات کریں گے اور CFDs کی ٹریڈنگ شروع کرنے کے ابتدائی مراحل کے حوالے سے آپ کی رہنمائی کریں گے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کے پاس کرنسی مارکیٹس کو نیویگیٹ کرنے کیلئے ٹھوس بنیاد ہو۔ لہذا چاہے آپ حال ہی میں آغاز کرنے والے نئے ٹریڈر ہوں یا اس انڈسٹری سے متعلق اپنی معلومات کو تازہ کرنے کے متلاشی تجربہ کار ٹریڈر، یہ گائیڈ آپ کیلئے ہے۔
فاریکس کی بنیادی باتوں کو سمجھنا
فاریکس، جو فارن ایکسچنیج کا مخفف ہے، ایک عالمی مارکیٹ پلیس ہے جہاں انفرادی ٹریڈرز، کمپنیاں اور مالیاتی ادارے مختلف ریٹس پر کرنسیوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی فنانشیل مارکیٹ ہے جہاں 2022 Triennial Central Bank کے سروے برائے فارن ایکسچینج اور OTC ڈیریویٹوز مارکیٹس کی سرگرمی کے مطابق روزانہ 7.5 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ فاریکس کا بنیادی فنکشن کاروباروں کو ایک کرنسی دوسری میں کنورٹ کرنے کی سہولت فراہم کر کے بین الاقوامی ٹریڈ اور سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ مثلاً، ایک امریکی کمپنی کسی یورپی سپلائیر کو ادائیگی کرنے کیلئے فاریکس کے ذریعے امریکی ڈالرز کو یوروز کے عوض ایکسچینج کر سکتی ہے۔ کرنسی مارکیٹ ٹریڈنگ عالمی کامرس کی معاونت کیلئے لازمی ہے، یہ معیشت کی ترقی اور سرحد پار سرمایہ کاریوں کو ممکن بناتی ہے۔
عالمی معاشی استحکام میں فاریکس ریزروز کی اہمیت
فاریکس ریزروز عالمی معیشت کے استحکام کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں:
- یہ فنانشیل سیف گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں جو ملکوں کو اتار چڑھاؤ والی فاریکس مارکیٹ میں اپنی کرنسی کو سپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
- یہ ریزروز مداخلتوں کے ذریعے کرنسی کی قدر کو متاثر کرنے کے ذرائع فراہم کر کے افراط زر کے ریٹس کا نظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
- موزوں فاریکس ریزروز بین الاقوامی فنانشیل ذمہ داریوں جیسے قرض کی ادائیگیوں یا ٹریڈنگ کے وقت فاریکس ٹرانزیکشنز کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
سرمایہ کاران کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے فاریکس ریزروز کی صحت مند سطح انتہائی اہم ہے۔ یہ ممکنہ معاشی بحرانوں کے خلاف حفاظتی رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ضرورت پیش آنے پر ملک کے پاس اپنی کرنسی کا دفاع کرنے کیلئے ضروری فنڈز موجود ہیں۔ خاطر خواہ فاریکس ریزروز کی موجودگی فنانشیل صدموں کو برداشت کرنے نیز مستحکم معاشی ماحول برقرار رکھنے کے حوالے سے کسی قوم کی صلاحیت کا ثبوت ہوتے ہیں، طویل مدتی و طاقتور معاشی ترقی کیلئے یہ صلاحیتیں ناگزیر ہیں۔
فاریکس جوڑے کیا ہیں؟
فاریکس مارکیٹ میں، کرنسیاں جوڑوں میں ٹریڈ کی جاتی ہیں جو ایک کرنسی کے مقابلے میں دوسری کرنسی کی قدر کی عکاسی کرتے ہیں۔ جوڑے میں درج پہلی کرنسی بیس کرنسی اور دوسری کرنسی نرخ کی کرنسی ہوتی ہے۔ وڑے ٹریڈرز کو ایک کرنسی کے برخلاف دوسری کرنسی کی قوت یا کمزوری پر قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ٹریڈر کا ماننا ہے کہ یورو امریکی ڈالر کے خلاف قدر میں بڑھے گا تو وہ EURUSD کرنسی کا جوڑا خریدے گا، اس میں EURO بیس کرنسی جبکہ USD نرخ کی کرنسی ہوگا۔ اس کے برعکس، اگر اس ٹریڈر کا ماننا ہو کہ یورو کمزور ہوگا تو وہ اسی جوڑے کو فروخت کرے گا۔ جوڑوں کو سمجھنا کرنسی مارکیٹ ٹریڈنگ میں شرکت کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، پہلی کرنسی (بائیں) کو بیس کرنسی جبکہ دوسری کرنسی (دائیں) کو نرخ کی کرنسی کہا جاتا ہے۔
میجر اور مائنر کرنسی کے جوڑے
فاریکس ٹریڈنگ میں، ہر جوڑے کی اہمیت یکساں نہیں ہوتی۔ سب سے زیادہ ٹریڈ کردہ اور لیکویڈ جوڑوں کو میجر جوڑے کہا جاتا ہے اور ان میں عموماً امریکی ڈالر (USD) شامل ہوتا ہے۔ تاہم، جوڑوں کا ایک اور زمرہ بھی ہے جس میں USD شامل نہیں ہوتا اور انہیں مائنر یا کراس کرنسی جوڑے کہا جاتا ہے۔ ان جوڑوں کو میجرز کے مقابلے میں کم ٹریڈ کیا جاتا ہے تاہم یہ بھی عالمی فاریکس ٹریڈنگ مارکیٹس میں اہمیت کے حامل ہیں۔
فاریکس میں ٹریڈ کردہ میجر کرنسیوں کے کچھ مقبول ترین جوڑے۔
میجر کرنسی جوڑے
مائنر جوڑوں میں امریکی ڈالر شامل نہیں ہوتا جیسے فراہم کردہ کرنسی (بیس) کے طور پر یورو اور مخالف کرنسی کے طور پر برطانوی پاؤنڈ (نرخ)۔
عام طور پر ٹریڈ کردہ مائنر جوڑے
- EURGBP - یورو/برطانوی پاؤنڈ
- EURAUD - یورو/آسٹریلین ڈالر dollar
- GBPJPY - برطانوی پاؤنڈ/جاپانی ین
- CHFJPY - سوئس فرینک/جاپانی ین
- NZDJPY - نیوزی لینڈ ڈالر/جاپانی ین
- GBPCAD - برطانوی پاؤنڈ/کینیڈین ڈالر
- AUDNZD - آسٹریلین ڈالر/نیوزی لینڈ ڈالر
یہ مائنر جوڑے ٹریڈرز کو ایسی معیشتوں کے درمیان اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کے مختلف مواقع آفر کرتے ہیں جو براہ راست امریکی ڈالر سے وابستہ نہ ہوں۔ مثلاً، EURGBP یورپی یونین اور سلطنت برطانیہ کی معیشتوں کے درمیان تعلق کی نمائندگی کرتا ہے۔ کراس کرنسی جوڑے وابستہ انفرادی ممالک کے لحاظ سے مخصوص عوامل نیز امریکی کی بجائے اپنے باہمی تعلقات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ متنوع تجارتی حکمت عملی فراہم کر سکتے ہیں جو USD کے لحاظ سے مخصوص معاشی ایونٹس اور پالیسی کی تبدیلیوں کے ایکسپوژر کو ممکنہ طور پر کم کر سکتے ہیں۔
جبکہ میجرز کے مقابلے میں مائنر جوڑوں کیلئے ٹریڈنگ حجم کم ہوتا ہے، مارکیٹ کے کچھ شرکاء قیمت میں زیادہ بڑے سوئنگز کا مظاہرہ کرنے کی استعداد کی وجہ سے یا پھر ان ممالک کو متاثر کرنے والی مخصوص جغرافیائی و سیاسی یا معاشی پیشرفتوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں ترجیح دیتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ اپنی کم لیکویڈیٹی کی وجہ سے، مائنر جوڑے زیادہ وسیع سپریڈز کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور میجر جوڑوں کے مقابلے میں سلپیج کے حوالے سے زیادہ حساس ہو سکتے ہیں۔
آپریٹ کرنے کے اوقات: فاریکس مارکیٹ کے اوقات اور فاریکس کیلینڈر
فاریکس مارکیٹ کو نیویگیٹ کرنے کیلئے اس کے آپریٹنگ اوقات اور ان اہم ایونٹس کی واضح سمجھ بوجھ درکار ہے جو کرنسی کی اقدار کو متاثر کر سکتے ہوں۔ اس سیکشن میں، ہم فاریکس مارکیٹ کھلنے کے وقت اور فاریکس مارکیٹ کے اوقات پر بات چیت کریں گے نیز ان کی اہمیت اور اس بات کی وضاحت کریں گے کہ یہ آپ کی تجارتی حکمت عملیوں کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں۔ ہم اہم معاشی اعلانات کی توقع اور ان کیلئے پلان کرنے کیلئے فاریکس کیلینڈر مؤثر طور پر استعمال کرنے کے طریقے کے حوالے سے بھی آپ کو گائیڈ کریں گے۔ ہم فاریکس ٹریڈنگ کی دن کے 24 گھنٹے والی فطرت پر بھی بات چیت کریں گے اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے سب سے درست لمحات کی نشاندہی بھی کریں گے۔
فاریکس مارکیٹ کے اوقات اور تجارتی حکمت عملیوں پر ان کا اثر
فاریکس مارکیٹ کے اوقات آپ کی تجارتی حکمت عملیوں کو نفع بخش یا نقصان دہ بنا سکتے ہیں، اس لحاظ سے کہ آپ اپنی ٹریڈز میں کب اینٹر یا ایگزٹ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ مارکیٹ دن کے 24 گھنٹے کھلی ہوتی ہے، یہ ضروری نہیں کہ آپ دن کے تمام اوقات میں ٹریڈ کریں۔ ان اوقات نیز مارکیٹ پر ان کے اثرات کو سمجھنا ایسی فاریکس تجارتی حکمت عملی بنانے کیلئے اہم ہے جو زیادہ لیکویڈیٹی اور ممکنہ منافع کے موقعوں کے عرصوں سے ہم آہنگ ہو۔ ذہن میں رکھنے لائق تین اہم عوامل یہ ہیں:
- فاریکس ٹریڈنگ سیشنز
- اوور لیپ کے عرصے ٹریڈ کرنا
- فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ
فاریکس ٹریڈنگ سیشنز
فاریکس مارکیٹ عالمی حیثیت رکھتی ہے اور چار اہم ٹریڈنگ سیشنز میں آپریٹ کرتی ہے — سڈنی، ٹوکیو، لندن اور نیو یارک۔
چار فاریکس ٹریڈنگ سیشنز
اوور لیپ کے عرصے ٹریڈ کرنا
ٹریڈنگ کے کچھ مقبول ترین اوقات ان سیشنز کے دوران ہوتے ہیں، بالخصوص لندن-نیو یارک اوور لیپ میں۔
فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ
دن کا وقت لیکویڈیٹی اور اتار چڑھاؤ کو بہت زیادہ متاثر کرتا ہے کیونکہ ان فنانشیل مارکیٹس کا کھلنا اور بند ہونا قیمت کی اچانک حرکات کا باعث بن سکتا ہے۔
فاریکس کیلینڈر اور معاشی ایونٹس کے قریب ٹریڈز پلان کرنا
اقتصادی کیلینڈر، جسے کبھی کبھار 'فاریکس کیلینڈر' بھی کہا جاتا ہے، کسی بھی ٹریڈر کیلئے انتہائی اہم ٹول ہے۔ یہ آپ کو اہم معاشی خبروں سے باخبر رہنے میں مدد دیتا ہے جو قیمت کی اہم حرکات کا باعث بن سکتی ہیں۔ اپنے ٹریڈنگ پلان میں فاریکس کیلینڈر کا انضمام کر کے، آپ مارکیٹ کو حرکت دینے والے ایونٹس کی وجہ سے بے خبری میں مارے جانے سے بچ سکتے ہیں اور نتیجتاً پیدا ہونے والے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو پوزیشن کر سکتے ہیں۔ ان نکات کو ذہن میں رکھیں:
CFDs کے ساتھ فاریکس کب ٹریڈ کریں
فاریکس مارکیٹ کی 24 گھنٹے کی نوعیت اور ٹریڈ کرنے کے بہترین اوقات
فاریکس مارکیٹ کی 24 گھنٹے کی سائیکل کا مطلب ہے کہ دنیا میں کسی نہ کسی جگہ ہر وقت کاروباری اوقات چل رہے ہوتے ہیں۔ ان اوقات کی نشاندہی کرنا جن میں مارکیٹ سب سے زیادہ فعال ہوتی ہے مؤثر طریقے سے ٹریڈز میں اینٹر اور ایگزٹ ہونے کے سازگار موقعوں کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
فاریکس مارکیٹ پلیس اور قیمتوں کو کون سے عوامل متاثر کرتے ہیں؟
فاریکس مارکیٹ ایک متحرک اور پیچیدہ ماحول ہے جہاں کرنسی کی قیمتیں مختلف عوامل کے لحاظ سے اوپر نیچے ہوتی ہیں۔ قیمت کی ان تبدیلیوں کی بنیاد سپلائی اور ڈیمانڈ کے ڈائنامکس ہیں جو خریداروں اور فروخت کنندگان کے کرنسیاں ایکسچینج کرنے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ تاہم، اس بنیادی معاشی اصول کے علاوہ، کئی اہم عناصر فاریکس مارکیٹ میں خاطر خواہ کردار ادا کرتے ہیں:
- سودی شرحیں: زیادہ سودی شرحوں والے ممالک کی کرنسیوں اکثر اپنی سرمایہ کاریوں پر بہتر ریٹرنز کے متلاشی زیادہ سرمایہ کاران کو متوجہ کرتی ہیں جس سے اس کی ڈیمانڈ اور قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
- سینٹرل بینکس کی پالیسی: سینٹرل بینکس کی جانب سے لیے گئے فیصلے، جیسے سودی شرحیں تبدیل کرنا یا کوانٹیٹو ایزنگ کا اطلاق کرنا کرنسی کی قوت یا کمزور پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔
- معاشی ترقی: کسی ملک کی معیشت میں ترقی کی شرح اس کی کرنسی کی کشش کو بڑھا یا گھٹا سکتی ہے۔ زیادہ طاقتور معیشت عموماً کرنسی کو مضبوط بناتی ہے جبکہ لڑکھڑاتی معیشت اسے کمزور بنا سکتی ہے۔
- سیاسی ماحول: سیاسی استحکام اور عدم یقینی سرمایہ کاران کے اعتماد اور نتیجتاً ملک کی کرنسی کی ڈیمانڈ کو ڈرامائی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کی رائے: مارکیٹ کی رائے کرنسی کی اقدار کو بہت زیادہ متاثر کر سکتی ہے جیسے ٹریڈرز کی مجموعی توقعات سمت کے حوالے سے ان کے گمان کے لحاظ سے ڈیمانڈ کو بڑھا یا گھٹا سکتی ہیں۔
مارکیٹ پلیس اور ایکسچینج کو متاثر کرنے والے عوامل
فاریکس مارکیٹ دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے پانچ دن آپریٹ کرتی ہے جس سے ٹریڈرز کو یہ سہولت ملتی ہے کہ وہ ایسی فاریکس خبروں اور دیگر معاشی اپ ڈیٹس پر فوراً رد عمل دے سکیں جو کرنسی کی اقدار کو فوراً متاثر کر سکتی ہیں۔ اس مارکیٹ میں معلومات ہی طاقت ہے اور ٹریڈرز اکثر مارکیٹ کی حرکات کو مانیٹر کرنے اور باخبر فیصلے لینے کیلئے لائیو کرنسی چارٹس جیسی ریسورسز پر انحصار کرتے ہیں۔ اس قسم کی ٹریڈنگ کی قیاس آرائی پر مبنی نوعیت اور ہیجنگ کی حکمت عملیوں کی ضرورت کی وجہ سے، مارکیٹ ڈائنامکس سے ایک قدم آگے رہنا خاطر خواہ منافع یا خسارے کا باعث بن سکنے والی غیر متوقع مارکیٹ کی تبدیلیوں سے گریز کرنے کیلئے مارکیٹ ڈائنامکس سے ایک قدم آگے رہنا انتہائی اہم ہے۔
فاریکس ٹریڈنگ کا طریقہ کار کیا ہے
کرنسیوں کی ٹریڈنگ کی دنیا میں داخل ہونے کے خواہشمند ہر شخص کیلئے یہ سمجھنا لازمی ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کا طریقہ کار کیا ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ پلیس بینکس، اداروں اور انفرادی ٹریڈرز کے ایک عالمی نیٹ ورک کے ذریعے آپریٹ کرتی ہے جو مختلف فاریکس قیمتوں پر کرنسیاں ایکسچینج کرتے ہیں۔ آن لائن فاریکس ٹریڈنگ مقبولیت حاصل کر چکی ہے، یہ دنیا کی کسی بھی جگہ سے شرکت کرنے کیلئے ٹریڈرز کو رسائی اور مواقع آفر کرتی ہے۔ اس سیکشن میں، ہم فاریکس ٹریڈنگ کی پیچیدگیاں دریافت کریں گے، اس کا آغاز ہم قابل اعتماد فاریکس بروکر کے انتخاب سے کریں گے، پھر ہم دستیاب فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی رینج پر بات کریں گے نیز ٹریڈنگ میں استعمال کیے جانے والے ٹیکنالوجیکل ٹولز کا معائنہ کریں گے جیسے فاریکس اور لائیو کرنسی چارٹس۔
CFD فاریکس بروکر کا انتخاب کرنے کا طریقہ
درست فاریکس بروکر کا انتخاب کرنا آن لائن ٹریڈنگ میں ایک بنیادی مرحلہ ہے۔ یہ یقینی بنانا کہ آپ کا فاریکس بروکر ریگولیٹڈ اور لائسنس یافتہ ہے اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ یہ سیکورٹی کی سطح اور فنانشیل معیارت پر عمل درآمد آفر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، مارکیٹ کے حالات، آفر کردہ ٹریڈنگ ٹولز، کسٹمر سپورٹ اور فنڈز نکلوانے کی آسانی جیسے عوامل بروکر کا انتخاب کرتے وقت اشد ضروری ہوتے ہیں۔
بروکر کا انتخاب کرنے سے متعلق لازمی باتیں۔
فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کیا ہے اور اس کا انتخاب کرنے کا طریقہ کیا ہے
CFD فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم زیادہ تر فاریکس بروکرز کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سافٹ ویئر انٹرفیس ہے جو ٹریڈرز کو فاریکس ٹرانزیکشن انجام دینے اور فاریکس چارٹس کی مدد سے مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ متعدد پلیٹ فارمز دستیاب ہیں، سب میں منفرد خصوصیات اور ٹولز ہیں جنہیں مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
ہم یہاں Exness میں جو پلیٹ فارمز فراہم کرتے ہیں ان میں MetaTrader 5 اور MetaTrader 4 کے ڈیسک ٹاپ ورژنز، موبائل ایپس جیسے کہ ہماری از خود بنائی گئی Exness Trade ایپ اور MetaTrader موبائل ایپ نیز ویب ٹریڈنگ ٹرمینلز جیسے Exness Terminal اور MetaTrader WebTerminal شامل ہیں۔ ہم آپ کی تجارتی ضروریات کے لحاظ سے بہترین پلیٹ فارم کا انتخاب کرنے کے سلسلے میں آپ کو گائیڈ کریں گے اور آپ کو Exness کی جانب سے آفر کردہ مختلف آپشنز سے متعارف کروائیں گے۔
ٹریڈنگ کیلئے ٹیکنالوجیکل ٹولز: لائیو کرنسی چارٹس
لائیو کرنسی چارٹس ٹریڈرز کیلئے ناقابل اجتناب ٹولز ہیں، یہ رئیل ٹائم ڈیٹا اور مارکیٹ ٹرینڈز نیز کرنسی کی قیمت کی حرکات کیلئے بصری نمائندگی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیکل ریسورسز باخبر فیصلے لینے اور تجارتی حکمت عملیاں بنانے میں ٹریڈرز کی مدد کرتے ہیں۔
ذیل میں ہم CFD فاریکس ٹریڈنگ کی میکانیات پر بات چیت کریں گے، بشمول پیپس، لیوریج شدہ ٹریڈنگ، سپریڈز اور لاٹس کی وضاحت، تاکہ فاریکس ٹریڈنگ کے طریقہ کار سے متعلق آپ کی سمجھ بوجھ میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
CFD فاریکس ٹریڈنگ کی میکانیات
فاریکس پیپس کیا ہیں؟
فاریکس ٹریڈنگ میں، پوائنٹ کسی کرنسی کے جوڑے کی قیمت کی حرکات کا سب سے چھوٹا یونٹ ہے۔ تاہم، زیادہ تر پیمائشیں پیپس میں کی جاتی ہیں۔ ''پیپ'' سے مراد ہے 'پوائنٹ میں فیصد' یا 'پوائنٹ انٹرسٹ پوائنٹ'۔ ایک پیپ میں 10 پوائنٹس ہوتے ہیں۔ عموماً، ایک پیپ کسی جوڑے کے ایکسچینج ریٹ میں چوتھی اعشاری جگہ میں ہونے والی ایک ہندسے پر مشتمل حرکت کے مساوی ہوتا ہے، ین کے جوڑے اس سے مستثنی ہیں جن میں پیپ دوسری اعشاری جگہ کو کہا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر EURUSD جوڑا 1.10500 سے 1.10510 پر حرکت کرتا ہے تو قدر میں 0.01c USD کا یہ اضافہ ایک پیپ ہے۔ پیپس فاریکس ٹریڈنگ میں ایک بنیادی نظریہ ہیں کیونکہ انہیں دو کرنسیوں کے درمیان قدر میں تبدیلی کی پیمائش کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس سے ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈز پر منافع یا خسارہ کیلکولیٹ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ پیپس کو سمجھنا فاریکس مارکیٹ میں خطرے کا نظم کرنے اور مؤثر تجارتی حکمت عملیاں بنانے کیلئے لازمی ہے۔
ایک مثال جو جوڑے میں USD کے پیپس بمقابلہ ین کے پیپس دکھا رہی ہے۔
فاریکس میں پیپس کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ کیا ہے
فاریکس میں پیپس کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ سمجھنا خطرے کا نظم کرنے اور ممکنہ منافع یا خسارے کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پیپ کی قدر کیلکولیٹ کرنے میں تین بنیادی عناصر شامل ہیں:
- وہ لاٹ سائز جو آپ ٹریڈ کر رہے ہیں
- پیپ کا سائز
- معاہدے کا حجم (فاریکس مارکیٹ میں عموماً بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس)۔
مثال کے طور پر، اگر آپ معیاری لاٹ کے ذریعے EURUSD کرنسی جوڑے کو ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ 1 لاٹ یا 100,000 یوروز ٹریڈ کریں گے۔ اگر پیپ کا سائز EURUSD کیلئے 0.0001 ہے اور آپ اس معیاری لاٹ کو ٹریڈ کر رہے ہیں تو پیپ کی قدر کی کیلکولیشن مندرجہ ذیل ہوگی:
1 x $100,000 x 0.0001 = $10
لہذا، EURUSD کرنسی کے جوڑے میں ہر پیپ کیلئے معیاری لاٹ ٹریڈ کرتے وقت قدر کی تبدیلی $10 ہے۔ مختلف فاریکس ٹریڈز میں پیپ کی قدر کا درست طور پر اندازہ لگانے کیلئے اس بنیادی فارمولے کو مختلف لاٹ سائزوں اور جوڑوں کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
اپنی کیلکولیشنز کو آسان بنانے کیلئے، آپ Exness کا سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ Exness کا سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال میں آسان ٹول ہے جو آپ کی ٹریڈنگ کی اہم تفصیلات فوری طور پر جاننے میں آپ کی مدد کرتا ہے جیسے آپ کو کتنا مارجن درکار ہے، سپریڈ کی لاگت، فیس اور ہر پیپ کی قدر کیا ہے۔ جب آپ کے پاس مختلف فنانشیل انسٹرومنٹس (نہ کہ صرف فاریکس) میں مختلف ٹریڈز ہوں اور آپ ان سب کیلئے یہ اقدار دیکھنا چاہتے ہوں تو یہ بہت کارآمد رہتا ہے۔
فاریکس لاٹس کیا ہیں؟
فاریکس لاٹس فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ٹریڈ کردہ کرنسی کے یونٹس کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ایک معیاری لاٹ میں کرنسی کے جوڑے میں عموماً بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس ہوتے ہیں۔ تاہم، منی لاٹس (10,000 یونٹس)، مائیکرو لاٹس (1,000 یونٹس) بھی ہوتی ہیں جو مارکیٹ کو ٹریڈرز کی زیادہ وسیع رینج کیلئے قابل رسائی بناتی ہیں۔ فاریکس میں ٹریڈ کرتے وقت منتخب کردہ لاٹ سائز وابستہ خطرے کی سطح کو متاثر کرتا ہے؛ زیادہ بڑی لاٹس کرنسی کے جوڑے کے ایکسچینج ریٹ میں فی پیپ حرکت ممکنہ منافع اور ممکنہ خسارے دونوں کو بڑھاتی ہیں۔ ٹریڈرز کیلئے وہ موزوں لاٹ سائز سمجھنا اور منتخب کرنا انتہائی اہم ہے جو ان کے خطرے کے نظم کی حکمت عملی اور اکاؤنٹ سائز سے موافق ہو۔
فاریکس میں سپریڈ کیا ہے؟
آسان الفاظ میں کہیں تو سپریڈ اس قدر کے درمیان فرق ہے جس پر آپ کرنسی خرید سکتے ہیں اور جس پر آپ اسے فروخت کر سکتے ہیں۔ Exness جیسے بروکرز اسی فرق کے ذریعے اپنی سروسز بشمول عملے، ٹیکنالوجی اور دیگر کاروباری اخراجات کی ادائیگی کرنے کیلئے رقم کماتے ہیں۔ جب آپ فاریکس ٹریڈ کرتے ہیں تو سپریڈ ایک بنیادی خرچہ ہے جو آپ کو ادا کرنا ہوگا۔
فاریکس میں سپریڈ کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ۔
فاریکس میں لیوریج کیا ہے؟
فاریکس میں لیوریج ایک فنانشیل ٹول ہے جو ٹریڈرز کو اپنی فاریکس ٹریڈز کا سائز اس سے بڑھانے کی سہولت دیتا ہے جس کی اجازت ان کے اصل ڈیپازٹ کردہ فنڈز دیتے۔ اسے ایک تناسب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ٹریڈر کے کیپیٹل کا موازنہ ممکنہ ٹریڈ سائز سے کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، 1:100 کے لیوریج کے تناسب کے ساتھ، جس ٹریڈر کے اکاؤنٹ میں $1,000 ہوں وہ $100,000 مالیت کی پوزیشن کھول سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹریڈر فرق قرض پر لے لیتا ہے؛ اس کی بجائے، بروکر اس کے ڈیپازٹ کو سیکورٹی مارجن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اسے زیادہ بڑی پوزیشن کھولنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ لیوریج کی دستیاب سطح ٹریڈ کیے جانے والے جوڑے، مارکیٹ کے موجودہ حالات اور ٹریڈر کے اکاؤنٹ بیلنس کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ جبکہ لیوریج ممکنہ منافع میں اضافہ کر سکتا ہے، یہ خساروں کے خطرے کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ میں لیوریج کیا ہے اس بارے میں مزید جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
CFD فاریکس تجارتی حکمت عملیاں اور مشق
کرنسی ٹریڈنگ کی دنیا کو نیویگیٹ کرنا مشکل کام معلوم ہو سکتا ہے تاہم درست فاریکس تجارتی حکمت عملیوں کے ساتھ، نئے ٹریڈرز بھی تجربے کار ٹریڈرز بننے کا سفر شروع کر سکتے ہیں۔ فاریکس مارکیٹ میں کئی تراکیب استعمال کی جا سکتی ہیں، فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے نیز باخبر تجارتی فیصلے لینے کیلئے فاریکس کی خبروں اور تجزیے سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا اہم ہے۔
نئے اور تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے فاریکس تجارتی حکمت عملیاں
فاریکس تجارتی حکمت عملیوں کی کئی مختلف صورتیں ہوتی ہیں، سب پیچیدگی کی اپنی انفرادی سطح اور مختلف ٹریڈرز کیلئے مختلف موزونیت رکھتی ہیں۔ کچھ مقبول ترین حکمت عملیوں کا خلاصہ پیش خدمت ہے:
- پرائس ایکشن ٹریڈنگ: یہ آئندہ کی ٹریڈز لینے کیلئے کرنسی کی تاریخی قیمتوں پر فوکس کرتی ہے۔
- ٹرینڈ ٹریڈنگ: اس میں مارکیٹ کی سمت کی نشاندہی کرنا اور اسے فالو کرنا شامل ہے۔
- اسکیلپنگ: قیمت کی چھوٹی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوری، چھوٹی ٹریڈز۔
- ڈے ٹریڈنگ: ایک ہی دن کے اندر محدود ٹریڈنگ، یہ رات بھر مارکیٹ کی تبدیلیوں کے ایکسپوژر کو محدود بناتی ہے.
- سوئنگ ٹریڈنگ: کئی دنوں تک مارکیٹ میں واقع ہونے والے 'سوئنگز' کا فائدہ اٹھانا۔
- پوزیشن ٹریڈنگ: بنیادی عوامل اور زیادہ بڑے ٹرینڈز پر مبنی طویل مدتی حکمت عملی۔
تجارتی حکمت عملیوں کی مشق کرنے کیلئے فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنا
فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ نئے اور تجربے کار دونوں ٹریڈرز کیلئے اپنی تجارتی تکنیکوں کی مشق کرنے اور انہیں ریفائن کرنے کیلئے انتہائی قیمتی ٹول ہے۔ ملحوظ خاطر رکھنے لائق اہم نکات:
- خطرے سے پاک ماحول: یہ حقیقی رقم گنوانے کے خطرے کے بغیر ٹریڈنگ کی سہولت دیتا ہے۔
- مارکیٹ کے حقیقی حالات: ٹریڈرز رئیل ٹائم مارکیٹ کے حالات اور فاریکس سگنلز کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
- حکمت عملی کی ٹیسٹنگ: لائیو سیٹنگ میں استعمال کرنے سے پہلے نئی حکمت عملیوں کو ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
- صلاحیت میں بہتری: ڈیمو اکاؤنٹ پر مسلسل مشق تجارتی صلاحیتوں اور اعتماد کو بہتر بنا سکتی ہے۔
فاریکس کی خبریں اور مارکیٹ کا تجزیہ
تازہ ترین مارکیٹ کی خبروں اور مارکیٹ کے تجزیے سے آگاہ رہنا کامیاب ٹریڈنگ کیلئے اشد ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے:
- مارکیٹ کی حرکات: خبروں کے ایونٹس فاریکس مارکیٹس میں خاطر خواہ حرکات کا باعث بن سکتے ہیں۔
- معاشی اشارے: معاشی رپورٹس کے اثر کو سمجھنا باخبر تجارتی فصیلے لینے میں مدد کر سکتا ہے۔
- فاریکس سگنلز: تجزیہ ایسے سگنلز فراہم کر سکتا ہے جو ممکنہ ٹریڈز کی نشاندہی کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتے ہیں۔
- حسب ضرورت ڈھالنا: آگاہ رہنا ٹریڈرز کو اپنی حکمت عملیوں کو مارکیٹ کے بدلتے حالات کے مطابق ڈھالنے میں مدد دیتا ہے۔
فاریکس سگنلز کے بارے میں مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔
فاریکس CFDs کی ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
فاریکس ٹریڈنگ کس طرح کام کرتی ہے یہ سمجھنا پارٹ ٹائم یا فُل ٹائم کرنسی مارکیٹ ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کیلئے لازمی ہے۔ فاریکس مارکیٹس 24/7 آپریٹ کرتی ہیں اور محض چند ہی لمحوں میں دولت کے انبار کمائے بھی جا سکتے ہیں اور گنوائے بھی۔ جبکہ منافع کی استعداد کافی زیادہ ہے، ٹریڈرز کیلئے اس بات کو پوری طرح سمجھنا اہم ہے کہ فوائد اور خطرات دونوں شامل ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ کے کچھ فوائد اور نقصانات۔
فاریکس ٹریڈنگ کے فوائد
فاریکس کا فائدہ نمبر 1: کم اخراجات
کرنسیوں کی ٹریڈنگ کمیشنز یا ریگولیٹری فیس نہ ہونے کی وجہ سے کم لاگت والا کام ہے۔ یہ معمولی سرمایہ کاری کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ کا آغاز کرنے والے افراد کیلئے اسے قابل رسائی بناتی ہے نیز وہ حقیقی مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق کر سکتے ہیں۔
فاریکس فائدہ نمبر 2: زیادہ لیکویڈیٹی
کئی مختلف شرکاء کے ساتھ، فاریکس مارکیٹ دنیا کی سب سے لیکویڈ فنانشیل مارکیٹ ہے۔ یہ زیادہ لیکویڈیٹی مارکیٹ میں ہیر پھیر کے امکانات کو گھٹاتی ہے اور قیمت کے استحکام کو یقینی بناتی ہے جو ٹریڈرز کو باآسانی پوزیشنز میں اینٹر ہونے یا ایگزٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
فاریکس فائدہ نمبر 3: مارکیٹ کی ہمہ گیری
کرنسی مارکیٹس کا سائز ہی تجارتی جوڑوں، فاریکس کی تجارتی حکمت عملیوں اور تجزیاتی ٹولز میں ہمہ گیری آفر کرنے کیلئے کافی ہے۔ ٹریڈرز اپنے خطرے کی برداشت اور ٹریڈنگ اسٹائل سے موافق مواقع تلاش کرنے کیلئے میجر، مائنر اور ایگزوٹک جوڑوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ کے خطرات
فاریکس خطرہ نمبر 1: کم شفافیت
زیادہ تر فاریکس مارکیٹ بڑے اداروں کے قابو میں ہوتی ہیں جو انفرادی ٹریڈرز کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ پیشہ ور ٹریڈرز جتنی انسائٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے، ریٹیل شرکاء مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ پیشہ ور ٹریڈرز جتنی انسائٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے، ریٹیل شرکاء مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔
فاریکس خطرہ نمبر 2: زیادہ لیوریج کا خطرہ
فاریکس مارکیٹس زیادہ لیوریج آفر کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں جو منافع اور خسارے دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔ جبکہ یہ خاطر خواہ منافع کا باعث بن سکتا ہے، اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ ٹریڈر کے کیپیٹل پر خاطر خواہ اثرات مرتب کرے گا جو کہ کبھی کبھار تیزی سے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔
یہاں اس بارے میں جانیں کہ Exness لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے فنڈز کا تحفظ کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کس طرح کرتی ہے۔
فاریکس خطرہ نمبر 3: خود پر انحصار
ایکوئٹی مارکیٹس کے برعکس، جہاں سرمایہ کاران پورٹ فولیو مشیران یا ماہرین پر انحصار کرتے ہیں، CFD فاریکس ٹریڈرز کو ٹریڈنگ خود سیکھنی ہوتی ہے اور اپنی فاریکس تجارتی حکمت عملیاں استعمال کرنی ہوتی ہیں۔ رہنمائی کرنے والے مشوروں کی عدم موجودگی کا مطلب ہے کہ کامیاب ہونے کیلئے ٹریڈرز میں ڈسپلن ہونا چاہیے اور انہیں خود سیکھنا چاہیے۔
اگر آپ نئے ٹریڈر ہیں اور اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے دوسرے ٹریڈرز کی آزمودہ اور جانچی ہوئی حکمت عملیوں سے سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ سوشل ٹریڈنگ آزما سکتے ہیں یا پھر ہمارے Exness Team Pro ممبرز سے سیکھ سکتے ہیں۔
مزید ملاحظات:
- فاریکس مارکیٹس کی مسلسل حرکت ٹریڈنگ کیلئے خاطر خواہ مواقع فراہم کرتی ہے تاہم یہ مسلسل توجہ اور مارکیٹ کے ڈائنامکس کی واضح سمجھ بوجھ کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔
- جوڑوں کے درمیان اتار چڑھاؤ مختلف ہوتا ہے، کم لیکویڈ 'مائنر' جوڑے اکثر زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں نیز زیادہ خطرات اور ممکنہ انعامات دونوں پیش کرتے ہیں۔
- USD پر مشتمل لیکویڈ جوڑوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جو عموماً زیادہ تنگ سپریڈز اور بہتر تجارتی حالات کا باعث بنتی ہے۔
- سلیپج فاریکس ٹریڈنگ کو متاثر کر سکتی ہے، بالخصوص اتار چڑھاؤ والی مارکیٹ میں۔ اس کے اثرات کو گھٹانے کیلئے، ٹریڈرز کو اپنے خطرے کے ایکسپوژر کا مؤثر نظم کرنے کیلئے اسٹاپس اور حدود کا استعمال کرنا چاہیے۔
خلاصہ یہ ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ ان لوگوں کیلئے موقعوں کا ایک طاقتور ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے جن کی تیاری اچھی ہو۔ فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر کے، فاریکس تجارتی حکمت عملیوں کو ریفائن کر کے اور جوڑوں کی اچھی سمجھ بوجھ حاصل کر کے، ٹریڈرز فاریکس ٹریڈنگ کے فطری خطرات کا نظم کرتے ہوئے فوائد حاصل کرنے کیلئے خود کو پوزیشن کر سکتے ہیں۔ کسی بھی فنانشیل جدوجہد کی طرح، فاریکس مارکیٹ میں کامیابی کا دارومدار معلومات، تیاری اور خطرے کے نظم کی طاقتور حکمت عملی پر ہے۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا میں $100 کے ساتھ فاریکس سے ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
ہاں، آپ بس $100 کے ساتھ بھی ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ فاریکس بروکرز مختلف بجٹس کے لحاظ سے موزوں مختلف اکاؤنٹ کی اقسام آفر کرتے ہیں۔ مثلاً، Exness ڈیپازٹ کی کم سے کم حد کے کسی بھی تقاضے کے بغیر Standard اکاؤنٹ فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ چھوٹی ابتدائی سرمایہ کاری سے بھی فاریکس ٹریڈ کرنے کا طریقہ سیکھنا شروع کر سکتے ہیں۔
نئے ٹریڈر کے طور پر فاریکس ٹریڈ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
نئے ٹریڈر کے طور پر کامیابی سے ٹریڈ کرنے کا طریقہ سیکھنے کے بہتر امکانات کیلئے، یہ مراحل فالو کریں:
- فاریکس ٹریڈنگ کو سمجھنا: جانیں کہ فاریکس ٹریڈنگ کیا ہے، یہ دراصل فارن ایکسچینج مارکیٹ میں کرنسیوں کی خرید و فروخت کا نام ہے۔
- مارکیٹس کو جانیں: فاریکس مارکیٹ کے ڈائنامکس پر غور و فکر کریں اور سمجھیں کہ مختلف عوامل کس طرح کرنسی کی حرکات کو متاثر کرتے ہیں۔
- قابل اعتماد فاریکس بروکر منتخب کریں: ایسے پلیٹ فارم والا قابل اعتماد بروکر منتخب کریں جو آپ کی تجارتی ضروریات اور اسٹائل کے لحاظ سے موزوں ہو۔
- ٹریڈنگ پلان بنائیں: اپنے مالی اہداف، خطرے کی برداشت اور مؤثر طریقے سے فاریکس ٹریڈ کرنے کے طریقے سے متعلق حکمت عملیوں کا نظم کریں۔
- ٹریڈنگ ٹولز استعمال کریں: معلومات اور تجربہ حاصل کرنے کیلئے تعلیمی ریسورسز، تجزیاتی ٹولز، فاریکس سگنلز اور ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا فائدہ اٹھائیں۔
- باقاعدگی سے مشق کریں: بغیر مالی خطرے کے ٹریڈنگ سمولیٹ کرنے کیلئے مشق کے اکاؤنٹس کے ذریعے اپنی صلاحیتیں نکھاریں۔
- مارکیٹ کے حالات مانیٹر کریں: ان معاشی خبروں اور مارکیٹ ٹرینڈز پر نظر رکھیں جو کرنسی کی اقدار کو متاثر کر سکتے ہیں۔
- حدود سیٹ کریں: اپنے خطرے کی سطح کا تعین کریں اور اپنی سرمایہ کاریوں کا تحفظ کرنے کیلئے اسٹاپ لاس آرڈرز سیٹ کریں۔
- ڈسپلن سے کام لیں: اپنے ٹریڈنگ پلان پر کاربند رہیں اور جذبات پر مبنی فیصلے لینے سے گریز کریں۔
- جائزہ لیں اور ایڈجسٹ کریں: کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی ٹریڈز کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اپنی حکمت عملیوں کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔
کیا فاریکس ٹریڈرز رقم کماتے ہیں؟
جی ہاں، فاریکس ٹریڈرز فاریکس مارکیٹ میں کرنسیوں کے جوڑوں کی ٹریڈنگ کر کے رقم کما سکتے ہیں تاہم اس میں کامیابی چند مختلف عوامل پر ہے مثلاً فاریکس ٹریڈنگ کا طریقہ کار سمجھنا، ضروری معلومات حاصل کرنا، مشق کرنا اور ڈسپلن سے کام لینا۔
کیا آپ اپنے بل بوتے پر فاریکس سیکھ سکتے ہیں؟
جی ہاں، آپ یقیناً اپنے بل بوتے پر فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ آن لائن ڈھیروں ریسورسز دستیاب ہیں جیسے کہ ٹیوٹوریلز، فورمز، مضامین نیز ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مشق کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، انفرادی ٹریڈرز کیلئے از خود تعلیم حاصل کرنا اور ٹریڈنگ کی مبادیات کو سمجھنا ممکن ہے۔ مارکیٹ کے رویے اور کرنسی کی قدروں کو متاثر کرنے والے معاشی عوامل کا مطالعہ کرنے کیلئے وقت تفویض کر کے، آپ ایسی حکمت عملیاں بنا سکتے ہیں جو آپ کے مالیاتی اہداف اور خطرے کی برداشت سے موافق ہوں، یہ آپ کو اپنے تجارتی سفر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بااختیار بناتی ہیں۔
تاہم، جبکہ اپنے بل بوتے پر سیکھنا ممکن ہے، استاد کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ استاد ذاتی نوعیت کی رہنمائی فراہم کرتا ہے، عملی تجارتی تجربات شیئر کرتا ہے اور ایسی انسائٹس آفر کر سکتا ہے جو اگر آپ اپنے بل بوتے پر سیکھنا چاہیں تو اس میں کافی زیادہ وقت لگے گا۔ جب آپ اپنا تجارتی سفر شروع کرتے ہیں تو مکمل طور پر اپنے بل بوتے پر سیکھنے کی بجائے ایک استاد زیادہ تیزی سے فاریکس مارکیٹ کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے، عام چور گڑھوں سے بچنے اور اپنی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ان کی مینٹرشپ ایک ماہر فاریکس ٹریڈر بننے کیلئے ٹھوس بنیاد رکھنے اور آپ کا راستہ ہموار کرنے میں انتہائی قیمتی ثابت ہو سکتی ہے۔
کیا فاریکس ٹریڈنگ جوئے بازی کی طرح ہے؟
فاریکس ٹریڈنگ جوئے بازی کی طرح نہیں ہے، یہ کچھ حد تک نسبتاً مختصر وقت کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری کی طرح ہے۔ کرنسی مارکیٹ ٹریڈنگ میں امکانات پر جوا کھیلنے کی بجائے فاریکس چارٹس، مارکیٹ ٹرینڈز اور فاریکس سگنلز کے لحاظ سے حکمت عملی بنانا شامل ہے۔ ٹریڈرز اپنے فیصلے فاریکس تجارتی حکمت عملیوں اور تجزیاتی ٹولز کی بنیاد پر لیتے ہیں جو جوئے بازی کی بے قاعدگی سے مختلف ہے۔ نیز فاریکس مارکیٹ ریگولیٹڈ ہے جو ٹریڈرز کیلئے معتبریت اور سیکورٹی کو یقینی بناتی ہے، تاہم یہ اس پر منحصر ہے کہ ٹریڈر پارٹنرشپ کیلئے کس بروکر کا انتخاب کرتا ہے۔
فاریکس CFD ٹریڈنگ کے ساتھ آغاز کرنا
خلاصہ یہ ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ ایک متحرک اور ممکنہ طور پر فائدہ مند مالی کاوش ہے۔ اس قیاس آرائی پر مبنی تجارتی سفر کا آغاز کرنے خواہشمند نئے ٹریڈرز کو چاہیے کہ کرنسی کے جوڑوں، لیوریج اور کرنسی کی قدروں کو متاثر کرنے والے عوامل کو سمجھیں۔ ٹھوس تعلیمی بنیاد، اچھی طرح سوچ سمجھ کر بنائی گئی حکمت عملی اور خطرے کے نظم کے واضح پلان کے ساتھ فاریکس CFD ٹریڈنگ کا آغاز کرنا ناگزیر ہے تاکہ آپ ان یا دیگر مارکیٹس کے مخصوص اتار چڑھاؤ اور لیوریج کو نیویگیٹ کر سکیں۔
اس کے علاوہ، Exness کے ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ جیسی ریسورسز کے ذریعے احتیاط کے ساتھ مشق بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ یہ ڈیمو اکاؤنٹس خطرے سے پاک ماحول آفر کرتے ہیں جو لائیو مارکیٹ کے حالات کی طرح ہوتے ہیں، اس سے نئے ٹریڈرز کو فوری فنانشیل ایکسپوژر کے بغیر سمولیٹڈ ماحول میں اثاثوں کی خرید و فروخت، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، حکمت عملیوں کو آزمانے اور اعتماد پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح کے قیمتی ٹولز کی مدد سے، نئے ٹریڈرز خود کو لائیو ٹریڈنگ کی حقیقتوں کیلئے بہتر طور پر تیار کر سکتے ہیں۔ لگن اور ڈسپلن کے ساتھ، فاریکس CFD مارکیٹ کو نیویگیٹ کرنا ایک منظم و نپا تلا پراسیس بن سکتا ہے جو معلومات کے ذریعے تقویت یافتہ تجارتی تجربے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔
دریافت کریں کہ Exness کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ کے ممکنہ فوائد کیا ہیں نیز 800,000 سے زائد فعال ٹریڈرز ہماری سروسز کا انتخاب کیوں کرتے ہیں اور ان پر کیوں اعتماد کرتے ہیں۔
اگر آپ پیشہ ور ٹریڈر ہیں اور فاریکس و دیگر مارکیٹس میں جدید ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ان مختلف خصوصیات اور مارکیٹ سے بہتر حالات پر نظر ڈالیں جو ہم اپنے Professional اکاؤنٹس میں آفر کرتے ہیں۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔