کینڈل اسٹک پیٹرنز: انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے ایک لازمی ٹول
Stanislav Bernukhov
Exness میں سینئر تجارتی ماہر
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ م اضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کینڈل اسٹک پیٹرنز جیسے ٹریڈنگ ٹولز کو مختلف انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کیلئے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟ اس مضمون میں، ہم اس پر ایک قریبی نگاہ ڈالیں گے کہ اس ٹول کو بالخصوص انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔
دیگر انسٹرومنٹس کی برعکس، اسٹاک انڈیکسز کو ان کے استحکام کیلئے جانا جاتا ہے، یہ شاذ و نادر ہی زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں الّا یہ کہ فنانشیل مارکیٹس میں بہت زیادہ افراتفری ہو۔
تاہم، اثاثے کے کسی بھی اور زمرے کی طرح ہی، کینڈل اسٹک پیٹرنز انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس مارکیٹ گائیڈ میں، ہم انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیے جانے والے ٹاپ 5 کینڈل اسٹک پیٹرنز پر بات کریں گے:
- بُلش اینگلفنگ پیٹرن
- بیئرش اینگفلنگ پیٹرن
- ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرن
- ہیمر (پن بار) پیٹرن
- شوٹنگ اسٹار پیٹرن
ہم انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں ان کی موافقت پر بھی تفصیلاً بات کریں گے۔ تاہم پہلے انڈیکسز کی ٹریڈنگ سے متعلق کچھ بنیادی باتیں سمجھ لیتے ہیں۔ آئیں شروع کرتے ہیں۔
اسٹاک انڈیکسز کی بنیادی باتیں
اسٹاک انڈیکسز اسکیلپرز سے لے کر فعال ڈے ٹریڈرز اور سوئنگ ٹریڈرز تک مختصر مدتی خریداروں اور فروخت کنندگان میں بالخصوص مقبول ہیں۔ اسٹاکس کی برعکس، انڈیکسز کو چوبیس گھنٹے ٹریڈ کیا جا سکتا ہے جو انہیں امریکہ نیز ایشیا اور یورپی ٹائم زونز میں موجود ٹریڈرز کیلئے پُرکشش بناتا ہے۔
اسٹاک انڈیکسز دنیا کی مختلف معیشتوں میں آفیشل اسٹاک مارکیٹس کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے کہ جاپان، یورپ، برطانیہ اور امریکہ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ ایک ٹریڈر ہیں اور انڈیکسز ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے ٹائم زون کے لحاظ سے موزوں انڈیکسز ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
تاہم آئیں پہلے ہم یہ وضاحت کرتے ہیں کہ اسٹاک انڈیکس کیا ہے۔
اسٹاک انڈیکس ایک اسکور بورڈ کی مانند ہے جو یہ دکھاتا ہے کہ اسٹاکس یا سیکورٹیز کا کوئی مخصوص گروپ فنانشیل مارکیٹ میں کیسی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ یہ اس گروپ میں موجود اسٹاکس کی قیمت کی تبدیلیوں کو ٹریک کر کے آپ کو مارکیٹ کے اس مخصوص حصے کی کارکردگی کی جھلک فراہم کرتا ہے۔ تاہم، آپ اسٹاک انڈیکس کو براہ راست ٹریڈ نہیں کر سکتے۔
کسی اسٹاک انڈیکس کی کارکردگی ٹریک کرنے کیلئے، آپ اسٹاک انڈیکس فیوچرز اور آپشنز ٹریڈ کر سکتے ہیں جنہیں ایکسچینج ٹریڈڈ ڈیریویٹوز (ETDs) بھی کہا جاتا ہے، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) ٹریڈ کر سکتے ہیں یا پھر انڈیکسز کیلئے فرق کے معاہدے (CFDs) ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
مقبول اسٹاک انڈیکسز کی ا قسام
ہر ڈیولپڈ اسٹاک مارکیٹ والے ملک کا اپنا اسٹاک انڈیکس ہوتا ہے تاہم کئی بڑی معیشتیں زیادہ تر عالمی سرمائے اور ٹریڈنگ حجم کو متوجہ کرتی ہیں۔ آئیں ٹریڈرز میں مقبول ترین اسٹاک انڈیکسز کی خط کشی کرتے ہیں:
S&P 500 انڈیکس
Standard & Poor's 500 انڈیکس میں امریکہ میں عوامی طور پر ٹریڈ ہونے والے 500 سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں جو کئی مختلف قسم کی انڈسٹریوں پر مشتمل ہیں۔ اسے اکثر امریکی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کا ایک بہترین اشارہ مانا جاتا ہے۔ CFDs ٹریڈنگ انڈسٹری میں، اسے US500 کہا جاتا ہے۔
NASDAQ Composite انڈیکس
NASDAQ انڈیکس کا تعلق امریکہ سے ہے۔ اس میں ہزاروں کمپنیاں شامل ہیں اور یہ ٹیکنالوجی پر اپنے بہت زیادہ فوکس کی وجہ مشہور ہے۔ یہ نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ پر مبنی کئی فرمز کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسے CFD معاہدے کے طور پر USTEC کے ساتھ لیبل کیا جاتا ہے۔
DAX انڈیکس
Deutscher Aktienindex یا DAX جرمنی کیلئے بنیادی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس ہے۔ یہ فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں مندرج 30 سب سے بڑی کمپنیوں کی کارکردگی ٹریک کرتا ہے۔ CFD معاہدے کے طور پر اسے DE30 کہا جاتا ہے۔
Nikkei 225 انڈیکس
Nikkei 225 جاپان کا پریمیئر اسٹاک انڈیکس ہے، یہ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں مندرج 225 کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ یہ جاپان کی معاشی صحت کا ایک بنیادی اشارہ ہے اور CFD کی فہرست میں JP225 کے بطور شامل ہے۔
انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے کینڈل اسٹک پیٹرنز
کینڈل اسٹک پیٹرنز انڈیکسز کی ٹریڈنگ کی دنیا میں لازمی ٹولز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بصری نمائندگیوں کے طور پر، یہ قیمت کے ممکنہ ٹرینڈز اور ریورسلز سے متعلق آپ کو بصیرت سے بھرپور معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ کینڈل اسٹک پیٹرنز آپ کو پیشنگوئی کرنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ کی رائے بُلش سے بیئرز پر تبدیل ہو رہی ہے یا اس کے برعکس۔ اس کے علاوہ، یہ اہم س پورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی شناخت کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے تجارتی حکمت عملیوں میں مدد ملتی ہے۔
ذیل میں ہم نے اینگلفنگ پیٹرن، ڈوجی، ہیمر اور شوٹنگ اسٹار جیسے عام طور پر استعمال ہونے والے کینڈل اسٹک پیٹرنز کی تفصیل بیان کی ہے۔ ہر پیٹرن مارکیٹ ڈائنامکس کے حوالے منفرد انسائٹس فراہم کرتا ہے اور آپ کی انڈیکسز ٹریڈنگ کیلئے ایک طاقتور ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔
انگلفنگ کینڈل اسٹک پیٹرن
اینگلفنگ پیٹرن قیمت کے ٹرینڈز میں ممکنہ ریورسلز کی پیشنگوئی کرنے کیلئے تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والا ایک مقبول کینڈل اسٹک پیٹرن ہے۔ یہ پیٹرن دو کینڈلز پر مشتمل ہے نیز یہ پیٹرن بُلش کینڈل اسٹک پیٹرن یا بیئرش کینڈل اسٹک پیٹرن دونوں میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔
بُلش اینگلفنگ پیٹرن
بُلش اینگلفنگ پیٹرن ڈاؤن ٹرینڈ سے ریورسل کا اشارہ ہے۔ اس پیٹرن کے بارے میں جاننے لائق تین بنیادی چیزیں یہ ہیں:
- اس بُلش پیٹرن کی پہلی کینڈل اسٹک بیئرش کینڈل اسٹک ہوتی ہۓ (یعنی نیچے جانے والی کینڈل)۔ یہ بیئرش کینڈل اسٹک نشاندہی کرتی ہے کہ فروخت کنندگان کنٹرول میں ہیں۔
- اس پیٹرن کی دوسری کینڈل اسٹک بُلش کینڈل اسٹک ہوتی ہے (یعنی اوپر جانے والی کینڈل) جو گزشتہ بیئرش کینڈل پر پوری طرح غالب آ جاتی ہے یا اسے 'نگل لیتی ہے'۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ پہلی کینڈل کی نچلی ترین قیمت کے نیچے سے شروع ہوتی ہے اور اس کی بلند ترین قیمت کے اوپر بند ہوتی ہے۔
- یہ پیٹرن مارکیٹ کی رائے میں بیئرش سے بُلش پر تبدیلی تجویز کرتا ہے کیونکہ اب مارکیٹ میں خریداروں کی تعداد فروخت کننگان کی تعداد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ ڈاؤن ٹرینڈ کے اختتام اور اپ ٹرینڈ کے آغاز کا اشارہ دے سکتا ہے۔
اس پیٹرن کی افادیت سیاق و سباق پر منحصر ہے۔ یہ بہتر ہے کہ اس پیٹرن کو تب استعمال کیا جائے جب قیمت ساکن یا متحرک کسی مخصوص سپورٹ لیول پر پہنچ جائے۔ ساکن سپورٹ قیمت کی ایک مقررہ سطح ہے جو پہلے سپورٹ کے طور پر کام کر چکی ہو جبکہ متحرک سپورٹ سمپل موونگ ایوریج ہو سکتی ہے۔
جولائی 2023 کو NASDAQ انڈیکس (USTEC) کیلئے اس بُلش پیٹرن کی ایک مثال ملاحظہ کریں۔ قیمت متحرک سپورٹ کی جگہ سے ٹکرائی (20 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریجز ک ا امتزاج)، اس کے بعد یہ ریورس ہو کر اوپر گئی اور پھر بڑھتی چلی گئی جو ایک طاقتور بُلش مارکیٹ کا اشارہ دیتا ہے۔
یہ جولائی 2023 کو NASDAQ کیلئے ظاہر ہونے والا بُلش اینگلفنگ پیٹرن ہے جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر انڈیکسز کیلئے بُلش کینڈل اسٹک پیٹرنز طاقتور سپورٹ لیولز کے قریب ظاہر ہوں تو یہ قیمت کے پلٹنے کا باعث بنتے ہیں۔
NASDAQ کیلئے بُلش اینگلفنگ پیٹرن اس مثال کی طرح معلوم ہوتا ہے: پہلے بیئرش دن کے بعد، مارکیٹ گزشتہ دن بند ہونے کی قیمت کے اوپر کھلی اور کافی زیادہ اوپر بند ہوئی۔ اس طاقتور بُلش سگنل یا بُلش تسلسل کے پیٹرن کے بعد، آپ پیٹرن مکمل ہونے کے بعد والے دن پوزیشن کھول سکتے ہیں۔
جولائی 2023 میں NASDAQ کیلئے بُلش اینگلفنگ تسلسل کا پیٹرن، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس قسم کا پیٹرن کئی بُلش کینڈل اسٹک پیٹرنز میں سے ایک ہے۔
بیئرش اینگلفنگ پیٹرن
بیئرش اینگلفنگ پیٹرن اپ ٹرینڈ سے ریورسل کا اشارہ ہے۔ اس پیٹرن کے بارے میں جاننے لائق تین بنیادی چیزیں یہ ہیں:
- اس پیٹرن کی پہلی کینڈل اسٹک بُلش (یعنی اوپر کی جانب) کینڈل ہے جو بتاتی ہے کہ خریدار کنٹرول میں ہیں۔
- اس پیٹرن کی دوسری کینڈل اسٹک بیئرش (یعنی نیچے کی جانب) کینڈل ہے جو گزشتہ بُلش کینڈل اسٹک پر مکمل طور پر غالب آ جاتی یا اسے 'نگل لیتی ہے'۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ پہلی کینڈل کی بلند تری قیمت کے اوپر کھلتی ہے اور اس کی نچلی ترین قیمت کے نیچے بند ہوتی ہے۔
- - یہ پیٹرن مارکیٹ کی رائے میں بُلش سے بیئرش پر ممکنہ تبدیلی تجویز کرتا ہے کیونکہ مارکیٹ میں فروخت کنندگان کی تعداد خریداروں کی تعداد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ اپ ٹرینڈ کے اختتام اور ڈاؤن ٹرینڈ کے آغاز کا اشارہ کر سکتا ہے۔
جولائی 2023 میں آسٹریلین اسٹاک انڈیکس AUS200 کیلئے بیئرش اینگلفنگ پیٹرن کی ایک مثال ملاحظہ کریں۔ ابتدا میں قیمت ڈائنامک ریزسٹنس کے علاقہ سے اوپر اٹھی تھی (20 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریجز کے درمیان) تاہم اس کے بعد قیمت بیئرش پیٹرن کی وجہ سے تیزی کے ساتھ $7200 سے $7000 پر گری۔
جولائی 2023 میں، یہ AUS200 کیلئے بیئرش اینگلفنگ پیٹرن ہے، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرنز
ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرن مارکیٹ کی عدم یقینی تجویز کرتا ہے۔ یہ پیٹرن تب ظاہر ہوتا ہے جب کھلنے اور بند ہونے کی قیمتیں ایک دوسرے کے بہت قریب ہوں یا پھر مماثل ہوں، جس کا نتیجہ چھوٹی یا تقریباً غیر موجود کینڈل اسٹک باڈی کی صورت میں نکلتا ہے جس کی بالائی اور نچلی وکس لمبی ہوتی ہیں۔ ڈوجیز ممکنہ ریورسلز یا ٹرینڈ کے تسلسل کا اشارہ دے سکتے ہیں جو چارٹ میں ان کی پوزیشن پر منحصر ہے۔
اسٹاک انڈیکسز کیلئے، ڈوجی پیٹرن کو یومیہ چارٹ سے چھوٹے ٹائم فریمز پر استعمال کرنا بہتر ہے تاہم یومیہ چارٹ بھی کئی کارآمد کینڈل اسٹک پیٹرنز فراہم کر سکتا ہے۔
آئیں 4 گھنٹے کے چارٹس پر ڈوجی کے استعمال پر نظر ڈالتے ہیں۔
مثال کے طور پر، مئی 2023 میں Nikkei انڈیکس (JP225) پر ایک ڈوجی پیٹرن دیکھا گیا۔ کئی ڈوجی پیٹرنز ظاہر ہونے کے بعد، مارکیٹ گزشتہ ٹرینڈ کی سمت میں حرکت کرنا جاری رکھا۔ لہذا، اس صورت میں، پیٹرن ٹرینڈ کے تسلسل کا اشارہ کرتا ہے۔
مئی 2023 کو JP225 کیلئے ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرن، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا گیا۔
ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن
ہیمر پیٹرن بُلش ریورسل کی علامت ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ کینڈل اسٹک کی بالائی جانب چھوٹی باڈی اور نچلی جانب ایک لمبی وک ہوتی ہے۔ ہیمر اکثر ڈاؤن ٹرینڈ کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور تجویز کرتا ہے کہ خریدار کنٹرول حاصل کرنا شروع کر رہے ہیں نیز یہ ممکنہ طور پر اپ ٹرینڈ (بُلش) ریورسل کا اشارہ دیتا ہے۔ ہیمر پیٹرن کو اکثر 'پن بار' کہا جاتا ہے اور یہ اسٹاکس اور انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں بُلش ریورسل پیٹرن کی شناخت کرنے کیلئے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مثلاً، اگست 2023 میں قیمت کے غوطہ لگانے کے بعد Hang Seng انڈیکس (HK50) پر ہیمر پیٹرن ظاہر ہوا۔ قیمت کے $19000 کے قریب نئی نچلی قیمت تک پہنچنے کے بعد خریداروں نے کنٹرول حاصل کر لیا اور دن کا اختتا م معمولی اضافے پر ہوا جس کی وجہ سے ہیمر پیٹرن بن گیا۔
اس کے برعکس، الٹا ہیمر بیئرش کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو ٹرینڈ کے ٹاپ پر ظاہر ہوتا ہے۔ الٹا ہیمر بتاتا ہے کہ فروخت کنندگان کنٹرول حاصل کرنے والے ہیں اور ٹرینڈ کو نیچے کی جانب دھکیلنے والے ہیں۔
اگست 2023 میں HK50 کیلئے بُلش ریورسل پیٹرن دکھاتے ہوئے ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا گیا۔
شوٹنگ اسٹار پیٹرن
شوٹنگ اسٹار پیٹرن بیئرش ٹرینڈ ریورسل کی علامت ہے۔ یہ دیکھنے میں الٹے ہیمر یعنی ہتھوڑے جیسا ہوتا ہے نیز کینڈل اسٹک کے نچلے حصے کے قریب چھوٹی باڈی اور اوپر لمبی وک ہوتی ہے۔ یہ پیٹرن نشاندہی کر سکتا ہے کہ فروخت کنندگان کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اور فروخت کا بڑھتا ہوا دباؤ قیمت کو نیچے کی جانب دھکیل دے گا۔
ستمبر 2023 میں، یہ پیٹرن UK100 انڈیکس (FTSE100) میں دیکھا گیا تھا۔ جب قیمت ایک نئی بلند ترین قیمت پر پہنچی تو فروخت کنندگان کی تعداد خریداروں کی تعداد سے زیادہ ہوگئی اور دن کا اختتام سرخی میں ہوا جس سے شوٹنگ اسٹار پیٹرن بن گیا۔ اس کے بعد، قیمت لگاتار کئی دن تک گرتی رہی۔
ستمبر 2023 میں UK100 انڈیکس کیلئے شوٹنگ اسٹار کینڈل اسٹک پیٹرن، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا گیا۔
ڈارک کلاؤڈ کور کینڈل اسٹک پیٹرن
ایک اور کینڈل اسٹک پیٹرن جو انفرادی اسٹاکس کی ٹریڈنگ میں کافی عام ہے تاہم اس کا اطلاق انڈیکسز پر بھی ہوتا ہے، اسے ڈارک کلاؤڈ کور پیٹرن کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر، یہ ایک بیئرش ریورسل پیٹرن ہے۔ یہ پیٹرن 'بُل ٹریپ' کی ایک قسم ہے، اس میں کنٹرول اچانک تبدیل ہو کر خریداروں سے فروخت کنندگان کے پاس چلا جاتا ہے اور خریداروں کو ہتھیار ڈالنے پڑتے ہیں۔
ڈارک کلاؤڈ کور پیٹرن پرائس ایکشن میں بیئرش ریورسل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس صورت میں، ایک ڈاؤن کینڈل (عموماً سیاہ یا سرخ) آخری قیمت کے اوپر، گزشتہ اپ کینڈل (عموماً سفید یا سبز) کے بند ہونے کی قیمت کے اوپر کھلتی ہے اور اس کے بعد اپ کینڈل کے وسط سے نیچے بند ہوتی ہے۔ بیئرش ریورسل کیسا نظر آتا ہے اس کی ایک مثال ذ یل میں موجود ہے۔
19 جون، 2023 کو HK50 انڈیکس کیلئے بیئرش ریورسل کے ساتھ ڈارک کلاؤڈ کور پیٹرن کی نموداری، جیسا کہ Tradingview.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ پیٹرن اینگلفنگ پیٹرن جیسا معلوم ہوتا ہے تاہم سرخ کینڈل اسٹک پچھلی کینڈل اسٹک کے بند ہونے کی قیمت کے نیچے بند نہیں ہوتی (جیسا کہ اینگلفنگ پیٹرن میں ہوتا ہے) بلکہ یہ گزشتہ کینڈل اسٹک کی 50% سطح کے ذرا نیچے بند ہوتی ہے۔ یہ فروخت کرنے کا دباؤ پیدا کرنے اور پرائس ایکشن کو نیچے کی جانب تبدیل کرنے کیلئے کافی ہو جاتا ہے۔
کینڈل اسٹک پیٹرنز کے فوائد اور نقصانات
کینڈل اسٹک پیٹرنز جو ٹریڈرز میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے پیٹرنز ہیں، مارکیٹ کی ممکنہ سمت میں قیمتی انسٹائٹس آفر کرتے ہیں۔ تاہم، سبھی ٹریڈنگ ٹولز کی طرح ہی، ان کے اپنے مخصوص فوائد اور نقصانات ہیں۔ یہاں ہم کینڈل اسٹک پیٹرنز کے فوائد اور نقصانات پر نظر ڈالیں گے تاکہ آپ مارکیٹ ٹرینڈز کی پیشنگوئی کرنے میں ان کے کردار کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
کینڈل اسٹک پیٹرنز کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کے فوائد
- کینڈل اسٹک پیٹرنز کو استعمال کرنا نسبتاً آسان ہے اور نئے ٹریڈرز ان میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ مشق کر کے تقریباً سبھی 'اینگلفنگ پیٹرن' یا 'پن بار' کو پہچاننا سیکھ سکتے ہیں۔
- کینڈل اسٹک پیٹرنز زیادہ پیچھے تک تاریخی ڈیٹا کو نہیں دیکھتے: ان کا فوکس موجودہ لمحہ پر ہوتا ہے جو انہیں اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی ٹائمنگ کیلئے کارآمد بناتا ہے۔
- سبھی ٹریڈنگ ٹرمینلز میں کینڈل اسٹک پیٹرنز دستیاب ہوتے ہیں لہذا چاہے آپ کوئی بھی پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہوں، آپ کے پاس کینڈل اسٹک چارٹس تک رسائی ہوگی۔
کینڈل اسٹک پیٹرنز کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کے نقصانات
- یومیہ کینڈؒل اسٹکس کے کھلنے اور بند ہونے کی قیمت مختلف بروکرز پر مختلف ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹریڈرز کبھی کبھار ایک بروکر کے ساتھ اینٹری پوائنٹ کی نشاندہی ک رتے ہیں اور دوسرے بروکر پر ان کا یہ سگنل چھوٹ جاتا ہے۔
- کینڈل اسٹک پیٹرنز مارکیٹ کا سیاق و سباق فراہم نہیں کرتے: انہیں سپورٹ اور ریزسٹنس کے علاقوں جیسے دیگر تکنیکی ٹولز کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جانا چاہیے۔ الغرض انہیں صرف اضافی ٹولز کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ فیصلہ سازی کے بنیادی میکانزم کے طور پر۔
- کینڈل اسٹک پیٹرنز کی سادگی گمراہ کُن ہو سکتی ہے؛ کبھی کبھار طاقتور ٹریڈنگ بہت سے غلط ریورسل کینڈل اسٹک پیٹرنز پیدا کرتے ہیں لہذا ٹریڈرز کو چاہیے کہ انہیں فلٹر کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
سب سے زیادہ منافع بخش کینڈل اسٹک پیٹرنز کون سے ہیں؟
کینڈل اسٹک پیٹرنز کی مدد سے بنائے جانے والے سب سے منافع بخش ماڈلز غالباً وہ ہوتے ہیں جو قیمت کے ریورسلز کی نشاندہی کرتے ہیں: اینگلفنگ پیٹرنز، پن بارز، شوٹنگ اسٹارز۔ تاہم، سیاق و سباق پر کافی کچھ منحصر ہے۔ ٹریڈر کو چاہیے کہ قیمت کے ان علاقوں کی شناخت کرنے کیلئے قابل اعتماد ٹولز استعمال کرے جہاں سے ٹرینڈ پلٹ سکتا ہے۔
قیمت کی حرکات کی پیشنگوئی کرنے کیلئے کینڈل اسٹک پیٹرنز کس حد تک قابل اعتبار ہیں؟
کینڈل اسٹک پیٹرنز ٹائم فریم پر منحصر ہوتے ہیں: ٹائم فریم جتنا چھوٹا ہوگا، اعداد و شمار سے متعلق اتنا ہی شور ٹریڈر کو ملے گا۔ کینڈل اسٹک پیٹرن کے تجزیے کیلئے سب سے قابل اعتبار ٹائم فریمز یومیہ اور گھنٹہ وار چارٹس ہیں۔ ان کی معتبریت کا جائزہ دیگر ٹولز کے ساتھ ملا کر لیا جانا چاہیے تاہم عموماً یہ درست اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس دیتے ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں مناسب ہٹ ریٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
کیا میں اپنے تجارتی فیصلوں کیلئے صرف کینڈل اسٹک پیٹرنز پر انحصار کر سکتا ہوں؟
یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ٹریڈنگ کا آئیڈیا بنانے اور تشکیل دینے کیلئے دیگر ٹولز اور اشارے استعمال کریں۔ کینڈل اسٹک پیٹرن اس آئیڈیا کیلئے اینٹری پوائنٹ کی ٹائم میں مدد کر سکتا ہے تاہم مزید تکنیکی اور بنیادی تجزیے کے بغیر اپنے تجارتی فیصلوں کیلئے صرف کینڈل اسٹک پیٹرنز پر انحصار کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی ہے۔
کینڈل اسٹک چارٹس کیا ہیں اور میں انہیں کیسے پڑھوں؟
کینڈل اسٹک چارٹ ایک قسم کا فنانشیل چارٹ ہے جو مخصوص عرصے کیلئے سیکورٹی کی بلند ترین، نچلی ترین، کھلنے نیز بند ہونے کی قیمت دکھاتا ہے۔ یہ چارٹ قیمت کے پیٹرنز اور ٹرینڈز کا مطالعہ کرنے کیلئے تکنیکی تجزیے میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
کینڈل اسٹک چارٹ کا بنیادی حصہ کینڈل اسٹک ہے جو باڈی اور وکس پر مشتمل ہوتی ہے، وکس کو شیڈوز بھی کہا جاتا ہے۔ کینڈل اسٹک کی باڈی کھلنے اور بند ہونے کی قیمتوں کے درمیان رینج کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگر بند ہونے سے پہلے آخری قیمت کھلنے کی قیمت سے اوپر ہو تو باڈی عموماً بھری ہوئی یا رنگین ہوتی ہے جو بُلش عرصے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر کھلنے کی قیمت بند ہونے سے پہلے کی آخری قیمت سے اوپر ہو تو باڈی عموماً خالی یا مختلف رنگ کی ہوتی ہے جو بیئرش عرصے کی نشاندہی کرتا ہے۔ وکس کھلنے اور بند ہونے کی قیمتوں سے باہر قیمت کی حرکت کی رینج کی نمائندگی کرتی ہیں۔
کینڈل اسٹک چارٹس کو پڑھنے میں بُلش اور بیئرش پیٹرنز کو پہچاننا شامل ہے جو قیمت کی آئندہ ممکنہ حرکات کا اشارہ دیتے ہیں۔ بُلش پیٹرنز نشاندہی کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بیئرش پیٹرنز تجویز کرت ے ہیں کہ قیمتیں گر سکتی ہیں۔ مثلاً، ایک عمومی مسلمہ بُلش پیٹرن 'بُلش اینگلفنگ' پیٹرن ہے جس میں ایک چھوٹی بیئرش کینڈل کے بعد ایک بڑی بُلش کینڈل بنتی ہے جو ڈاؤن ٹرینڈ کے ممکنہ ریورسل کی تجویز دیتی ہے۔
کینڈل اسٹک چارٹس استعمال کر کے سرمایہ کاران کے پاس کھلنے کی قیمت، بند ہونے کی قیمت، ہائیز اور لوز کے درمیان پیچیدہ تعلق کی تشریح بہتر ہوتی ہے۔ یہ چارٹس ٹریڈرز کی جذباتی حالت اور مارکیٹ میں ممکنہ ریورسلز کے بارے میں زبردست معلومات آفر کرتے ہیں۔ انہیں تمام ٹائم فریمز پر استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ٹریڈرز سے لے کر سوئنگ ٹریڈنگ یا ڈے ٹریڈنگ کرنے کے خواہشمند ٹریڈرز سبھی انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ کینڈل اسٹک چارٹس کی طاقت یہ ہے کہ یہ بُلش اور بیئرش قوتوں کے عمل دخل کو بصری طور پر دکھا سکتے ہیں۔
بُلش کینڈل اور بیئرش کینڈل کے رنگ کیا ہیں؟
بُلش کینڈل، جو اکثر کینڈل اسٹک چارٹ پر دکھائی جاتی ہے، عموماً اس کی نمائندگی سبز یا سفید رنگ سے کی جاتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ کینڈل کے بند ہونے کی قیمت کھلنے کی قیمت سے زیادہ تھی۔ یہ اوپر کی جانب قیمت کی حرکت تجویز کرتی ہے۔ دوسری طرف، بیئرش کینڈل کی نمائندگی عموماً سیاہ یا سرخ کینڈل اسٹک کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ رنگ اس بات کی نشاندہی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کہ کینڈل بند ہونے سے پہلے آخری قیمت کھلنے کی قیمت سے نیچے تھی جو نیچے کی جانب قیمت کی حرکت تجویز کرتا ہے۔ کینڈل اسٹک چارٹس پر دیکھے جانے والے رنگوں میں سب سے عام رنگ بُلش کیلئے سفید اور بیئرش کیلئے سیاہ ہیں۔ بُلش کینڈل کو گزشتہ طور پر بیئرش مارکیٹ سے بُلش مارکیٹ میں ٹرینڈ ریورسل کی شناخت کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ سرخ یا بیئرش کینڈل قیمت میں کمی کی جبکہ بُلش کینڈل جو عموماً سبز یا سفید ہوتی ہے، قیمت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
کینڈل اسٹک چارٹ ٹریڈنگ کیلئے ایک طاقتور ٹول ہو سکتا ہے۔ تاریخی ڈیٹا کا مطالعہ کر کے اور بُلش و بیئرش پیٹرنز کو پہچان کر آپ قیمت کی ممکنہ حرکات سے متعلق باخبر پیشنگوئیاں کر سکتے ہیں جو تجارتی فیصلوں میں آپ کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔
شوٹنگ اسٹار پیٹرن، مارننگ اسٹار کینڈل اسٹک پیٹرن اور ایوننگ اسٹار کے درمیان کیا فرق ہے؟
شوٹنگ اسٹار پیٹرن بس ایک کینڈل اسٹک پر مشتمل ہوتا ہے جس کی باڈی چھوٹی اور وک بڑی ہوتی ہے نیز یہ پرائس ایکش ن میں فوری تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ جبکہ مارننگ اسٹار پیٹرن تین کینڈل اسٹکس کا امتزاج ہے جس کے درمیان میں ایک چھوٹی ریورسل کی تیسری کینڈل اسٹک اور دونوں اطراف میں دو بڑی کینڈل اسٹکس ہوتی ہیں۔ ایوننگ اسٹار مارننگ اسٹار سے مماثل ہے اور تین کینڈل اسٹکس پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم، مارننگ اسٹار کی برعکس ایوننگ اسٹار بُلش ریورسل پیٹرن کی بجائے بیئرش ریورسل پیٹرن کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایوننگ اسٹار پیٹرن کی پہلی کینڈل اسٹک ایک لمبی بُلش کینڈل ہوتی ہے، اس کے بعد ایک چھوٹی باڈی والی کینڈل بنتی ہے جو گزشتہ کینڈل سے اوپر کھلتی ہے اور بالآخر ایک بڑی بیئرش کینڈل بنتی ہے جو پہلی کینڈل کے علاقے میں داخل ہو جاتی ہے۔ لہذا، مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار دونوں ذرا زیادہ پیچیدہ پیٹرنز ہیں اور نہیں طویل مدتی ریورسلز کی نشاندہی کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تھری کینڈل کا اصول کیا ہے؟
تھری کینڈل کے اصول سے مراد کینڈل اسٹک چارٹ پر تین کینڈل اسٹک کا پیٹرن ہے۔ یہ اصول کینڈل اسٹک چارٹ کو پڑھتے وقت مارکیٹ ممکنہ ٹرینڈ ریورسل کی پیشنگوئی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر کینڈل اسٹک پیٹرنز میں بھی تین کینڈل اسٹکس ہوتی ہیں: مثلاً، 'تھری وائٹ سولجرز'، 'مارننگ اسٹار' اور 'تھری بلیک کروز پیٹرن'۔ کچھ پیٹرنز کو تسلسل کے پیٹرنز کے طور پر جانا جاتا ہے (جیسے 'تھری وائٹ سولجرز' اور 'تھری بلیک کروز') جبکہ تھری کینڈل کے اصول جیسے دیگر ریورسل پیٹرنز ہیں۔
تھری کینڈل پیٹرن کا اصول اس طرح کام کرتا ہے: کسی سلسلے میں موجود دوسری کینڈل اسٹک کی باڈی پہلی کینڈل کے مقابلے میں چھوٹی ہوتی ہے، یہ نشاندہی کرتا ہے کہ مومینٹم کی رفتار کم ہو رہی ہے اور پرائس ایکشن رک گیا ہے۔ تھری کینڈل اسٹک مخالف سمت میں حرکت کی نشاندہی کرتی ہے اور بُلش ریورسل کیلئے عموماً دوسری کینڈل اسٹک کے بند ہونے کی قیمت سے اوپر بند ہوتی ہے یا پھر بیئرش ریورسل کیلئے دوسری کینڈل اسٹک کے بند ہونے کی قیمت سے نیچے بند ہوتی ہے۔
انڈیکس ٹریڈنگ میں کینڈل اسٹک پیٹرنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟
خلاصہ یہ ہے کہ کینڈل اسٹک پیٹرنز انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے انتہائی کارآمد ٹولز ہیں۔ ان پیٹرنز کو اثاثے کے کسی بھی زمرے کی ٹریڈنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ فیصلہ سازی کیلئے بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ تاریخی تجزیے کی گہرائی میں نہیں جاتے، یہ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رائے کی مختصر مدتی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے کیلئے مؤثر ہیں۔
تاہم، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ صرف کینڈل اسٹک پیٹرنز کو ٹریڈنگ سگنل کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ٹریڈرز کو چاہیے کہ انہیں ہمیشہ موجودہ مارکیٹ اسٹرکچر کے سیاق و سباق میں استعمال کریں۔ مثلاً، ریورسل کینڈل اسٹک پیٹرنز کو اہم سپورٹ اور ریزسٹنس زونز کے قریب ٹریک کرنا بالخصوص فائدہ مند رہتا ہے۔
Exness انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے موزوں اکاؤنٹس کی کئی اقسام آفر کرتی ہے۔ عمومی اصول یہ ہے کہ سوئنگ یا پوزیشن ٹریڈنگ کیلئے سواپ فری اکاؤنٹ اور ڈے ٹریڈنگ کیلئے اکاؤنٹ کی کسی بھی اور قسم کو منتخب کیا جائے۔
اب جبکہ آپ کینڈل اسٹک پیٹرنز کی اہمیت اور استعمال کو سمجھ چکے ہیں، وقت آ چکا ہے کہ آپ اپنی معلومات کو عمل میں لائیں۔ کیا آپ اپنی تجارتی حکمت عملی میں کینڈل اسٹک پیٹرنز استعمال کرنے کے کئی فوائد اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟ آج ہی Exness کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ شروع کریں۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔